ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ: جہیز کی رقم کی ریکوری کا کیس لارجر بینچ کو ارسال



اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے جہیز کی رقم کی ریکوری سے متعلق کیس مزید سنوائی کے لیے لارجر بینچ کو بھجوادیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالتی معاون حافظ عرافات نے دوران سماعت بتایا کہ نکاح نامے کا پیراگراف نمبر 16 متنازعہ ہے، پیرا نمبر 16 خاوند کی وراثت میں سے اہلیہ کو حصہ ملنے کے حوالے سے ہے۔

عدالتی معاون نے کہا کہ نکاح نامے کا پیراگراف نمبر 13 حق مہر کے حوالے سے ہے، طلاق کی صورت میں حق مہر اور خاوند کی وراثت میں سے حصہ دونوں ملیں گے، سپریم کورٹ کے پہلے دو فیصلے موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہمارا تین ممبر بینچ اس کیس کو سن سکتا ہے جس پر عدالتی معاون نے کہا کہ اس کیس کے لیے لارجر بینچ کی ضرورت ہے، معاملے سے متعلق 2022 میں جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ موجود ہے، 2024 میں جسٹس اطہر من اللہ کا ایک فیصلہ بھی موجود ہے۔ عدالت نے کیس مزید سنوائی کے لیے لارجر بینچ کو بھجوادیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں