ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں اور خواتین میں گھل مل گئیں



ملتان:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں وہ سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین میں گھل مل گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں میں چاکلیٹ، بسکٹ اور وردی پیک تقسیم کیے جبکہ بچوں کو خود اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائیں، خواتین کو ملبوسات اوردیگر تحائف پیش کیے۔

وزیراعلیٰ فلڈ کیمپ میں ننھے بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں جبکہ بچوں سے گپ شپ کی اور مختلف سوال پوچھے۔

انہوں نے بچوں سے حروف تہجی کے بارے میں دریافت کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریم نواز نے خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا یقین دلایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹینٹوں میں صفائی اور دیگر انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے قاسم بیلہ فلڈ ریلیف کیمپ میں ہیلتھ، ریسکیو اور دیگر کاؤنٹرز کا جائزہ لیا۔

کمشنر ملتان عامر کریم اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو انتظامات کے بارے میں بتایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے لیے کھانا، دودھ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔

قبل ازیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ہیڈ محمد والا پر بریفننگ بھی دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں