ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ؛ نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر



کراچی:

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کے نتیجے میں عالمی اور مقامی سطح پر نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 60ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 540ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی  پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر بھی  24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت  میں فی تولہ 6000روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3لاکھ 76ہزار 700روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 5144روپے بڑھ کر 3لاکھ 22ہزار 959روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں