امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو سخت الفاظ میں آخری وارننگ دے دی۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ پوری دنیا یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کی خواہش رکھتی ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل پہلے ہی ان کی شرائط مان چکا ہے، اب حماس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی ان شرائط کو قبول کرے۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے شرائط نہ مانیں تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا: “یہ میری آخری وارننگ ہے، اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دی جائے گی۔”
یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ حماس کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں، اور اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔