ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد



راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبے معائنے کے لیے پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور ایک گھنٹہ انتظار کے بعد بغیر طبی معائنے کے واپس چلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔

میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی اور بشریٰ بی بی کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں