ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلوکار زوبین گارگ کی موت، ساتھی گلوکارہ کو گرفتار کرلیا گیا

بمشہور بھارتی گانے ’یاعلی‘ کے گلوکار زوبین گارگ کی سنگاپور میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے گلوکار کے بینڈ میٹ شیکھر جیوتی گوسوامی اور ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں زیرِ حراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان 19 ستمبر کو ’نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول‘ کے دوران ہونے والی یاٹ پارٹی میں زوبین گارگ کے ساتھ موجود تھے۔ اسی دوران 52 سالہ گلوکار تیراکی کے لیے پانی میں اترے اور کچھ دیر بعد بے ہوش حالت میں پانی پر منہ کے بل پائے گئے۔

ویڈیو شواہد کے مطابق شیکھر گوسوامی کو گارگ کے قریب تیراکی کرتے دیکھا گیا جبکہ ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا نے واقعے کی ریکارڈنگ اپنے موبائل پر محفوظ کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس گارگ کے منیجر سدھارتھ شرما اور فیسٹیول منیجر شیامکانو مہانتا کو بھی گرفتار کر چکی ہے جن پر قتل، مجرمانہ غفلت اور سازش سمیت سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سی آئی ڈی اسپیشل ڈی جی پی منّا گپتا نے کہا ہے کہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب گلوکار کی اہلیہ گارما گارگ نے عدالتی نظام پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اصل حقائق سامنے ضرور آئیں گے ذمہ داروں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔

یاد رہے کہ زوبین گارگ آسام میں تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں