ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باردڈرپرباڑہےتودہشتگرد کیسےواپس آئے؟تحریک انصاف

پشاور: تحریک انصاف کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ باردڈر پر با ڑ ہے تو دہشتگرد کیسے واپس آئے؟ خیبر پختونخوا کی پولیس ، حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے صاحب جواب دیں کہ پولیس جب طالبان کو پکڑتی ہے تو انہیں ایجنسیز کیوں چھڑواتی ہیں؟ ۔

گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی پالیسی کیوں چلاتے ہیں؟۔ ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ ” آج ایک بار پھر فوجی ترجمان نے سیاسی ترجمان بن کر پریس کانفرنس کی۔ خیبر پختونخوا کی پولیس اور حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے صاحب یہ جواب دیں گے کہ پولیس جب طالبان کو پکڑتی ہے تو انہیں آپ کی ایجنسیز کیوں چھڑواتی ہیں؟۔

 گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی پالیسی کیوں چلاتے ہیں؟ باردڈر پر باڑ ہے تو دہشتگرد کیسے واپس آئے؟ خیبرپختونخوا کے نمائندوں نے دہشتگردوں کو واپس لانے کے خلاف امن تحریک چلائی تو انہیں سیکورٹی رسک کس نے اور کیوں قرار دیا؟۔

 یہ سوال تو عوام کو اپنے سیکورٹی اداروں سے پوچھنا ہے، خیبرپختونخوا میں جان بوجھ کر سہولت کاروں کو جگہ کیوں دی گئی ؟ 2022ءمیں جب مالاکنڈ کے عوام نے بار بار سڑکوں پر نکل کر سہولت کار بسانے کے خلاف احتجاج کیا، تب کیوں یہ سلسلہ روکا نہ گیا ؟۔

 عوام کے کروڑوں روپے لاگت سے بارڈر پر باڑ لگائی گئی تو یہ عسکریت پسند شہری علاقوں تک کیسے پہنچ گئے؟ بارڈر پر دہشتگردوں کو روکنے کا کام کس کا تھا ؟ جب منتخب نمائندوں کو خبر تک نہ ہوئی، تو افغانستان جا کر ان سہولت کاروں سے معاملات کون طے کر کے آیا ؟۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “آپ کو آئین کی کس شق کے تحت یہ حق حاصل ہے کہ آپ جس کو چاہیں ریاست مخالف ڈکلیئر کر دیں؟ اور یہ اختیار آپ کو دیا کس نے ہے کہ آپ قیادت منتخب کریں؟ آئین کے رو سے اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو سنگین غداری کے مرتکب ہوتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں