ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور: تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 2 مارے گئے

پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کر دیا، تاہم پولیس نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

شدت پسند حملہ آور بھاری ہتھیار استعمال کر رہے تھے اور فائرنگ کا تبادلہ کئی دیر تک جاری رہا، جس سے علاقے میں خطرناک صورتحال پیدا ہوئی۔

پولیس حکام نے فوری طور پر بھاری نفری طلب کی اور ایلیٹ فورس کے دستے بھی موقع پر پہنچا دیے گئے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

سینئر پولیس افسران کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے پیش نظر فورسز مکمل احتیاط کے ساتھ کارروائی کر رہی ہیں۔

سی سی پی او پشاور نے تصدیق کی کہ آپریشن جاری ہے اور فورسز دہشت گردوں کو مکمل طور پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہیں۔ علاقے میں موجود مقامی افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور پولیس کی کارروائی میں تعاون کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں