کرم : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر 5 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا ، جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے 6 کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس تھے جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی۔