ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا سے قومی پرچم اتار دیا گیا: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِاعلیٰ نے اپنے سرکاری دفتر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ تحریکِ انصاف کا پرچم نصب کر دیا، جو ریاستی علامتوں کے احترام کے منافی اقدام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ایک طرف فوج کے خلاف بیانات دیتی ہے، دوسری طرف شہداء کے جنازوں میں شریک نہیں ہوتی اور دہشت گردی کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہے۔‘‘

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو کیا یہ وفاق پر حملہ کریں گے؟ کیا حب الوطنی اپنی سیاسی پسند و ناپسند سے مشروط ہے؟‘

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ وطن سے محبت اور ریاستی اداروں کا احترام کسی سیاسی جماعت کی مرضی یا مفاد پر منحصر نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ ہر پاکستانی کا بنیادی اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق خواجہ آصف کا یہ بیان وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کی ایک اور جھلک ہے، جس نے مرکز اور صوبے کے تعلقات کو مزید تناؤ کا شکار بنا دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں