ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان نےاحسانات کو فراموش کیا،شاہد آفریدی

لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کرکے احسانات کو فراموش کیا۔

48 سالہ شاہد آفریدی نے افغانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں نے افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا، اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، 40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، ہماری افواج نے افغانستان کا بھرپور جواب دیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان کو سوچنا چاہیے کہ پاکستان ا ±س کا برادر اسلامی ملک ہے، افغانستان پاکستان میں دہشتگردوں کو تعاون فراہم کرنے والے ملک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں