ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا



کراچی:

لانڈھی قذافی ٹاؤن کے گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤں اقصیٰ مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ محمد ارشد ولد محمد صدیق اور خاتون کی شناخت 27 سالہ صائمہ عرف سونیا زوجہ محمد ارشد کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، خاتون کی محمد ارشد سے دوسری شادی تھی۔

خاتون کو اس کے سابقہ شوہر نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں