English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عورتوں کی باتوں میں جو بولے، وہ مرد نہیں ہوتا، فضا علی کی یاسر نواز پر تنقید

القمر

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک نیا تنازع اُس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کے حق میں بیان دیا۔

ندا یاسر حال ہی میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق اپنے ایک بیان کی وجہ سے خبروں میں تھیں، جسے عوام نے نامناسب قرار دیا تھا۔

شدید عوامی ردِعمل کے بعد ندا یاسر نے اس بیان پر معذرت بھی کر لی تھی۔ تاہم اداکارہ فضا علی اُن شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے ندا یاسر کے مؤقف سے اختلاف کیا۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز نہایت محنتی لوگ ہوتے ہیں اور اگر انہیں تھوڑی سی ٹِپ دے دی جائے تو اس سے کسی کو نقصان نہیں ہوتا، اس لیے ان پر پیسے ہڑپ کرنے جیسے الزامات لگانا درست نہیں تھا۔

اسی تنقید کے بعد یاسر نواز میدان میں آئے اور کہا کہ فضا علی بلا وجہ ان کی اہلیہ کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

اب فضا علی نے ایک بار پھر یاسر نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ’حقیقی مرد‘ کبھی کسی عورت پر حملہ نہیں کرتا۔


Express News

فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل


Express News

میرے بیان پر کچھ لوگوں نے تیلی دکھا کر آگ بھڑکائی، ندا یاسر

ان کے مطابق یہ اختلاف دو خواتین کے درمیان تھا اور کسی مرد کا اس بحث میں کودنا مناسب نہیں، عورتوں کی باتوں میں جو بولے، وہ مرد نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فارغ نہیں بیٹھیں بلکہ اپنے کام پر توجہ دے رہی ہیں اور حقیقی سماجی مسائل پر بات کرتی ہیں۔

اس پورے معاملے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

کچھ صارفین فضا علی کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ یاسر نواز کو بیوی کا ساتھ دینے پر سراہ رہے ہیں۔

کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تنازع اب ختم ہونا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے