ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں شدید دھند کے ڈیرے، موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند


لاہور:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم ٹو  لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ  بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح موٹروے ایم فور  پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند ہے۔

ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔


Express News

شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے

انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے جہاں حدِ نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

ترجمان کے مطابق دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ رہتا ہے۔

ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے استعمال، تیز رفتاری سے اجتناب اور آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

مزید رہنمائی اور مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں