English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 3 سال تک جنسی زیادتی

القمر

راولپنڈی میں آسٹریلیا پلٹ شخص نے شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ روات میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر 3سال سے تعلق قائم کر رکھا یے، حاملہ ہونے پر ملزم کلینک لے گیا اورحمل ضائع کروا دیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم کاشف شہزاد 8دسمبر کو آسٹریلیا سے آیا اور دوبارہ جنسی تعلق قائم کیا، ملزم شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرتا رہا، بعد میں انکاری ہو گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق ملزم اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے