English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں پاکستانی کارروائی کا بھارت کے بہاولپور حملوں سے موازنہ درست نہیں، خواجہ آصف

القمر

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سرحد پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خارجیوں کے مستند دہشت گرد کیمپوں پر پاکستان کی کارروائی کا موازنہ بھارت کے بہاولپور و مریدکے میں مساجد اور مدارس پر غیر قانونی حملوں سے کرنا سراسر غلط ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اقوامِ عالم اور اقوام متحدہ بھی افغان طالبان کے زیرِ سایہ دہشت گردی سے خائف ہیں اور پاکستان میں آئے روز افغانستان سے آئی دہشت گرد تشکیلیں اور دہشت گرد اسکا واضح ثبوت ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام پر بھارت آج تک ثبوت نہ دے سکا؛ جبکہ پاکستان نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ بھی کلیئر کرتی ہے کہ بھارتی جارحیت غیر قانونی اور بے ثبوت تھی اور پاکستان کا جواب مکمل جائز تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی بھارت اور اس کی پراکسی خوارج اور اس کے ہمدردوں کا کسی بھی قسم کا شک ہم نے کل بھی دور کیا تھا اور آج بھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے