ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوسٹ گارڈز کی بلوچستان بارڈر کارروائیاں، دو ماہ میں 123 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار


گوادر:

پاکستان کوسٹ گارڈزنےگزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان بارڈر پر123 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر جیوانی کے علاقے سے 123 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہداری کے غیرقانونی طریقے سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہےتھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) حکام کے حوالےکر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ وطن عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جاسکے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں