ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’سی سی ڈی نے 3 بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا‘، خاتون عدالت پہنچ گئی

سیشن عدالت لاہور میں پولیس مقابلے میں ہلاک 3 بیٹوں کی والدہ نے آئی جی پنجاب اور  سی سی ڈی سربراہ کے خلاف درخواست دائرکردی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سربراہ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار زبیدہ بی بی نے اپنے وکیل آفتاب باجوہ کےتوسط سے درخواست دائرکی جس میں مؤقف اپنایا کہ سی سی ڈی نے تین بیٹے، ایک داماد اور بھائی کوجعلی مقابلے میں قتل کیا، قتل کے مقدمات کی درخواست واپس نہ لینے پر پولیس دباؤ اور دھمکیاں دے رہی ہے۔

مزید کہا گیا کہ درخواست واپس نہ لینے پر مزید جعلی مقابلوں کی دھمکی بھی دی جارہی ہے، پولیس کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی سی ڈی کوخوف و ہراس پھیلانے کی مبینہ ہدایات دی ہیں۔

درخواست میں عدالت سے وزیراعلیٰ سے منسوب مبینہ ہدایات کا نوٹس لینے اور پولیس کو ہراسانی سے روکنے اور تحفظ دینے کے احکامات دینے کی استدعا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں