English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس اور ملائیشیا کے سفارت خانوں کے وفود نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا

القمر

راولپنڈی: فرانس اور ملائیشیا کے سفارت خانوں کے نمائندے اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کے بعد وہاں موجود قیدیوں سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ملائیشیا کے سفارت خانے کی جانب سے مائرہ مدثر نمائندہ بن کر اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں حکومت کی جانب سے قونصلر رسائی کی اجازت ملنے کے بعد انہوں نے ملائیشیا کی شہری موہا ظلہلمی سے ملاقات کی۔ موہا ظلہلمی تھانہ مندرہ میں درج مقدمے میں گرفتار ہیں۔

اسی طرح، فرانسیسی سفارت خانے کی نمائندہ ولیری ماری بھی اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں انہوں نے قیدی فرانسیسی شہری بنجمن سیبسطین روچیفورٹ سے ملاقات کی،بنجمن سیبسطین انسداد منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہیں اور انہیں بھی قونصلر رسائی کی سہولت فراہم کی گئی۔

یہ ملاقاتیں سفارت خانوں کی جانب سے قیدیوں کے حقوق کی نگرانی اور قونصلر رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں کی گئیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے