English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں بھی منشیات اسمگلنگ پر2 بھارتی گرفتار

القمر

واشنگٹن: دنیا بھر میں بھارتی اپنے ہی ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، جنہیں سخت قانونی چارہ جوئی کا بھی سامنا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات پکڑی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا، جس میں منشیات سونگھنے والے کتوں کی بھی مدد لی گئی۔ برآمد شدہ منشیات میں ٹرک سے 309 پونڈ (تقریباً 140 کلوگرام) کوکین ملی، جس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے اتنی بڑی مقدار میں کوکین برآمدکی کہ وہ1 لاکھ 13 ہزار سے زائد امریکیوں کی جان لے سکتی تھیں۔ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جن کا تعلق بھارت سے بتایا جا رہا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ بھارت نژاد ملزمان کو تھانے منتقل کرکے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے