English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسی کو پسند آئے نہ آئے ہم گرین لینڈ لے کررہیں گے؛ امریکی صدر

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ ہم لے کر رہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو چین یا روس قابض ہوجائے گا جبکہ امریکا دونوں ملکوں کو اپنا ہمسایہ بنانا نہیں چاہتا۔یہ بات انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چاہتا ہوں گرین لینڈ کا کام آسانی سے ہوجائے ورنہ مشکل طریقہ اختیار کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ سے عوام کا ردعمل بھی سامنے آگیا اور پانچ بڑی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہم امریکن ہونا پسند کرتے ہیں نہ ڈینش ، گرین لینڈر ہی رہیں گے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فیصلے کا اختیار یہاں کے عوام کے پاس ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے