ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں اندھا دھند فائرنگ سے 6افرادہلاک، ملزم گرفتار

ویسٹ پوائنٹ: امریکی ریاست میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست مسي سيپی کے شہر ویسٹ پوائنٹ میں تین مختلف عوامی مقامات پر پیش آنے والے واقعات میں فائرنگ ایک ہی شخص نے کہ جس میں کم ازکم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔جس سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق تاحال واقعے کے محرکات کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہ ہوسکا جب کہ قاتل اور مقتولین کے درمیان کیا رشتہ تھا اس بارے میں بھی کچھ واضح نہیں ہے۔

کلے کاؤنٹی شیرف آفس نے بتایا ہے کہ وہ اس واقعے پر مزید معلومات جلد جاری کریں گے اور صبح ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکومت قابو پانے میں تاحال ناکام ثابت ہوئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں