ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ عرب امارات میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت 3 ہزار 523 پاکستانی شہری قید ہیں۔

وزارت خارجہ نے رکن قومی اسمبلی کے سوال کے جواب میں ایوان میں تحریراً تفصیلات پیش کردیں۔


Express News

پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف

وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کل قید پاکستانیوں میں سے 1050 پاکستانی شہری ابو ظہبی کی مختلف جیلوں اور بحالی مراکز میں قید ہیں، نومبر 2025ء تک 769 پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے۔

تحریری جواب میں وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستانی قیدیوں کے لیے معافی کی درخواستیں باقاعدگی سے میزبان حکومت کو ارسال کی جاتی ہے ، سال 2025ء کے دوران ابو ظہبی حکومت کو 350 معافی کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں