English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گل پلازہ آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، کراچی پولیس چیف

القمر


کراچی:

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

گل پلازہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس چیف نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کنفرم ہوئی ہے، 18 افراد زخمی جبکہ 59 سے 60 افراد لاپتا ہیں۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق اسپتال میں اب کوئی زخمی زیر علاج نہیں، انتظامیہ نے ہمیں رپورٹ دی اور اس میں کسی کی غفلت پائی گئی تو مقدمے کا اندراج بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے اختتام کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے