ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈا پور کیساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوگیا تاہم علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کاروائی موخر کردی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں