ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر خوفناک حادثہ، بھارتی اداکار گرفتار

بھارتی اداکار مایور پٹیل کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر خوفناک حادثے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بنگلورو میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے کنڑ اداکار مایور پٹیل کی فورچیونر گاڑی ضبط کرلی ہے۔

اداکار مایور پٹیل کو بنگلورو میں دیر رات ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کا آپس میں تصادم ہوا۔

منگل کی رات تقریباً 10 بجے یہ حادثہ اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر کمانڈو اسپتال سگنل کے قریب پیش آیا، جہاں اداکار اپنی فورچیونر ایس یو وی چلا رہے تھے۔

انہوں نے ٹریفک سگنل پر کھڑی ایک گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے باعث چین ری ایکشن ہوا اور مزید 4 گاڑیاں متاثر ہوئیں، جن میں 2 سوئفٹ ڈزائر اور ایک سرکاری گاڑی شامل تھیں۔


Express News

فلم دھرندھر کے اداکار گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور اداکار کا بریتھ الائزر ٹیسٹ کیا، جس کا نتیجہ مثبت آیا جس سے شراب نوشی کی تصدیق ہوئی۔ 

ایک پولیس اہلکار نے بھارتی میڈیا بتایا کہ اداکار نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا اور اس کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

حادثے کے بعد مبینہ طور پر مایور پٹیل نے متاثرہ گاڑیوں میں سے ایک کے مالک سے تلخ کلامی بھی کی، جس پر پولیس نے مداخلت کی۔

رپورٹ کے مطابق، پولیس نے فورچیونر گاڑی ضبط کر لی اور متاثرہ ڈرائیورز کی شکایات پر ہلاسورو ٹریفک پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ مایور پٹیل پروڈکشن اور ڈائریکشن کے شعبے میں بھی کام کر چکے ہیں، جب کہ وہ گلوکار اور میوزک کمپوزر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں