ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ندا یاسر کو سالگرہ پر بچگانہ انداز اپنانا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید


کراچی:

پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے 30 جنوری 2026 کو اپنی 52 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر ایک رِیل انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔

ندا یاسر نے اس موقع پر سفید جیکٹ، سیاہ پتلون اور سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ کچھ لوگوں نے نیک خواہشات بھی بھیجیں لیکن بہت سے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

بہت سے لوگوں نے ندا یاسر سے گزارش کی کہ وہ عمر کے مطابق برتاؤ اختیار کریں اور سوشل میڈیا ٹرینڈز کی نقل نہ کریں۔

ایک صارف نے ندا یاسر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تو آپ کافی ہوگئی ہیں اب میچیور بھی ہوجائیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ انہیں مینٹل ہیلپ کی ضرورت ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ جین زی بننے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ ندا آنٹی نے جین زی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اب انکی عمر کی موم بتی بھی نہیں آتی۔

بہت سے صارفین نے ندا یاسر کو انکی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں