ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی ترقی کا سفر؛ موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا ہے۔

موڈیز کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، تاہم معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے، جب کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک کا دباؤ بدستور برقرار ہے۔ موڈیز نے حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق اگرچہ مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار موجود ہیں، لیکن بینکوں کو درپیش خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ موڈیز نے 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے، تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بیرونی فنانسنگ اور مہنگائی سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں جب کہ پالیسی پر عملدرآمد سے جڑے خطرات بھی بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں