ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی؛ دیور کی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش، کپڑے بھی پھاڑ دیے، مقدمہ درج


راولپنڈی:

تھانہ گوجر خان کی حدود میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے سسر اور دیور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مدعیہ کے مطابق اس کا شوہر مزدوری کے سلسلے میں باہر رہتا ہے جبکہ وہ اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ گھر میں اکیلی ہوتی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا دیور نیئر تعظیم، جو برطانیہ سے ایک ریپ کیس میں ڈی پورٹ ہو کر آیا ہے، آئے دن اسے ہراساں کرتا رہتا ہے۔

مدعیہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل نیئر تعظیم نے اپنے دوستوں کو گھر کی بیٹھک میں بٹھا کر چرس اور شراب نوشی کی، جس پر اس نے اپنی پھوپی کو بلایا جنہوں نے دوستوں کو وہاں سے جانے کا کہا۔ اس پر ملزم طیش میں آ گیا اور گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں۔

خاتون کے مطابق اگلی صبح جب وہ واش روم گئی تو نیئر تعظیم باہر کھڑا ہو گیا۔ جیسے ہی اس نے دروازہ کھولا، ملزم نے دھکا دیا، کپڑے پھاڑ دیے اور مبینہ طور پر زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ مدعیہ نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور سسر و دیور کی ویڈیو بنا لی جو اس کے بقول اس کے پاس بطور ثبوت موجود ہے۔


Express News

راولپنڈی؛ ماں اور بیٹی کی نازیبا تصاویر وائرل کرکے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار


Express News

لاہور؛ طالبہ کو ہراساں اور دست درازی کرنے والے ملزمان گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی


Express News

لاہور؛ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

مدعیہ نے مزید الزام لگایا کہ اس سے قبل بھی سسر کی جانب سے ایسی حرکت کی جا چکی ہے جبکہ نیئر تعظیم نے اس کے بیٹے کے ساتھ بھی مبینہ زبردستی کی تھی، تاہم چند بااثر افراد کی مداخلت سے اس وقت راضی نامہ ہو گیا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم دوبارہ جنسی درندہ بن چکا ہے اور آئے دن ایسی حرکات کرتا رہتا ہے۔

واقعے کے بعد مدعیہ نے ون فائیو پر کال کی، پولیس موقع پر پہنچی اور درخواست دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق فریقین کے درمیان جائیداد کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں، اصل صورتِ حال تفتیش کے بعد واضح ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں