English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

القمر

لاہور/کراچی: پنجاب اور سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقاتِ کار سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں تاکہ عوام اور ملازمین دونوں کے لیے روزوں کے دوران سہولت اور دفتری امور میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیر تا جمعرات (پانچ روزہ ہفتے والے دفاتر): صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام ہوگا،پیر تا جمعرات (چھ روزہ ہفتے والے دفاتر): صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کام ہوگا۔

جمعہ: صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے،یہ اوقات صوبے کے تمام سرکاری اداروں پر لاگو ہوں گے۔

سندھ حکومت کے مطابق پیر سے جمعرات: صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے، جمعہ: صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کام ہوگا، یہ ترتیب صوبے بھر کے تمام سرکاری، خود مختار، نجی اداروں اور مقامی کونسلوں پر لاگو ہوگی۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ نئے اوقاتِ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوامی خدمات میں خلل نہ آئے اور دفتری امور باقاعدگی سے انجام پائیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے