ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج میں رات کے اندھیرے میں آپس میں فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک

غزہ میں حماس کے خلاف جاری اسرائیلی ملٹری آپریشن کے دوران رات کے اندھیرے میں اسرائیلی فوج کی دو ٹیموں کے درمیان حادثاتی مڈبھیڑ میں اسٹاف سارجنٹ اوفری یافے ہلاک ہو گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے قریب  یلو لائن  کے علاقے میں پیش آیا، دونوں ٹیمیں حماس کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے معمول کی کارروائی پر روانہ تھیں، ایک ٹیم کے اہلکار نے سامنے سے آنے والی دوسری ٹیم کو دشمن سمجھ کر فائر کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 21 سالہ اوفری یافے کو شدید زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج چل بسے۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے مزید تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں برّی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے 472 فوجیوں میں سے تقریباً 80 اہلکار آپس میں فائرنگ یا دیگر حادثاتی واقعات میں مارے گئے، جبکہ 2 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ فوج نے حادثات کی وجوہات میں رابطے کی کمی، شدید تھکن اور حفاظتی ضوابط پر مکمل عملدرآمد نہ ہونا شامل قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد پانچ ہو چکی ہے جبکہ فوجی اہلکاروں کی حفاظتی صورتحال پر مسلسل تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں