ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ گلستان جوہر سے فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار


کراچی:

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشت گرد دوست محمد ولد گل فراز خان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نومبر 2020 میں دیگر فتنۃ الخوارج دہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبر پختونخوا پر فائرنگ کرنے اور سرکاری مشینری کو نذرِآتش کرنے میں ملوث ہے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم اس واقع کے بعد کراچی میں روپوش تھا۔ ملزم دیگر فتنۃ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ شہر کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔


Express News

کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولتکار گرفتار

گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں