English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل بے نقاب، اشتہاری کمپنی کا سی ایف او گرفتار

القمر


کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ/ہنڈی کے ذریعے بھاری رقوم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی آر نمبر 10/2026 کی تفتیش کے دوران حوالہ/ہنڈی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، جس میں ایک معروف اشتہاری ایجنسی کی جانب سے غیر ملکی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم کی غیر قانونی منتقلی سامنے آئی۔

تحقیقات کے مطابق 9 ملین اماراتی درہم (تقریباً 735 ملین پاکستانی روپے) کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔


Express News

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون


Express News

کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد

کارروائی کے دوران کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر کو گرفتار کرلیا گیا، جو ابتدائی تحقیقات میں حوالہ/ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی ترسیل میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کیس میں ملوث دیگر افراد اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مالیاتی لین دین کے مزید ریکارڈ بھی حاصل کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے