English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں شوال کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

القمر

اسلام آباد: پاکستان میں شوال کے چاند کے نظر آنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی جاری کی ہے۔

پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک کے اختتام کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کی ہے کہ 29 ویں روزے کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں اور اس حساب سے رمضان المبارک کے تمام 30 روزے مکمل ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بجکر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اس وقت چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں نہیں سمجھی جاتی۔ تاہم، ماہ کی رویت اور عید الفطر کے حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات معدوم ہیں، جس کے پیش نظر عیدالفطر اسی مہینے کے 21 مارچ کو متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان زیادہ ہے اور اس کے مطابق اسلامی کیلنڈر کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

اس پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہریوں اور مذہبی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شوال کے چاند کے حوالے سے سرکاری اعلامیہ اور محکمہ موسمیات کی تصدیق شدہ معلومات پر اعتماد کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوا تھا اور شعبان کی 29 تاریخ کو ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کی تصدیق کی گئی تھی۔ اس پیشگوئی کے بعد شہری اور دینی ادارے عید کی تیاریاں مکمل کرنے میں مصروف ہیں تاکہ مذہبی رسومات اور عبادات بروقت انجام دی جا سکیں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے