English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی شاہ کی ہدایت پر باہم جڑے ہوئے پاکستانی بچے آپریشن کے لیے ریاض پہنچ گئے

القمر

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت  پر پاکستان کے باہم جڑے ہوئے بچے سفیان اور یوسف اپنے خاندان کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ائیر پورٹ پہنچنے پر جڑواں بچوں کو فوری طور پر کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں معائنہ اور علیحدگی کی سرجری کے امکان کا جائزہ لینے کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

شاہی عدالت کے مشیر شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر اور جڑواں بچوں کے لیے سعودی پروگرام کی میڈیکل اینڈ سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اس انسان دوست اقدام کے لیے قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیچیدہ حالات سے دوچار دنیا بھر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مشن جاری رکھا۔

اس سے قبل ریاض میں جڑواں پاکستانی بچیوں یارا اور لارا کی کامیاب علیحدگی کی سرجری کی گئی تھی۔ تنزانیہ،فلپائن،اور کئی ممالک کے 65 سے زیادہ بچیوں کی کامیاب سرجری بھی ہوچکی ہے۔

ان سرجریز کے تمام اخراجات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برداشت کرتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے