ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کو جوہری ہتھیار فراہم کرنے کی صورت میں روس کا شدید ردعمل

ماسکو: روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ اور فرانس یوکرین کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرتے ہیں تو روس مجبور ہو کر غیر اسٹریٹجک جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔

 سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف نے کہا کہ لندن اور پیرس کا یہ ارادہ  مسلح ملک کو براہِ راست جوہری ہتھیار دینے کے مترادف  ہے، روس اپنے ملک کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے اہداف کے خلاف کسی بھی ہتھیار کا استعمال کر سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان ملکوں کے خلاف بھی کارروائی کرے گا جو اس تنازع میں شریک ہوں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے لیے خطرہ ہے۔

روس کی ان خبروں کے بعد عالمی برادری میں تشویش بڑھ گئی ہے اور یورپ میں جوہری کشیدگی کے خدشات سامنے آئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں