ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تربت میں ایک گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تربت کے علاقے بلیدہ میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے ایک گھر پر اندھا دھند گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اطلاع ملتے ہی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ سے چند افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں