English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی صحت پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی، رہائی فورس رمضان کے بعد بنے گی، شفیع جان

القمر

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارٹی ان کی بہن علیمہ خان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے۔

شفیع جان نے بتایا کہ عمران خان کو رات کے اندھیرے میں دوسری بار جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جو جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے وکلا سے اپیل کی کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی پیروی کریں کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈرز موجود ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

رہائی فورس سے متعلق شفیع جان کا کہنا تھا کہ یہ فورس ہر صورت بنے گی اور اس کا مقصد صرف اسٹریٹ موومنٹ کے تناظر میں عوامی حمایت حاصل کرنا ہے، کوئی سیاسی مقصد نہیں۔ رہائی فورس کی ممبر شپ رمضان کے بعد شروع ہوگی۔

پارٹی کے اندرونی معاملات پر شفیع جان نے کہا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان پارٹی قیادت پر تنقید کر رہی ہیں کہ رہنما بغیر بتائے فیصلے کر رہے ہیں۔ شفیع جان نے محسن نقوی، بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ، بیرسٹر علی ظفر اور حامد خان کی پارٹی سرگرمیوں میں کمی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کیسز کے سلسلے میں مناسب کارروائی نہ ہونے پر رہنما ذمہ دار ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے