English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

او آئی سی غیرمعمولی اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جمعرات کوسعودی عرب جائیں گے

القمر

اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ 28 فروری تک قیام کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کی مجلس عاملہ کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس اسرائیلی آبادکاری، الحاق اور مغربی کنارے میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔ پاکستان اس فورم پر مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال سے متعلق اپنا مؤقف پیش کرے گا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  اسحاق ڈار مقدس شہروں کا مختصر دورہ بھی کریں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے