English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر 2 سے زائدافراد کے آنے پر پابندی عائد

القمر

کراچی: سندھ حکومت نے ہوائی اڈے پر مسافروں کو لینے اور چھوڑنے کے لیے آنے والوں کی تعداد محدود کرتے ہوئے دو افراد سے زیادہ کے آنے پر پابندی عائد کر دی۔

صوبائی وزیرِ داخلہ کی سربراہی میں سکیورٹی خطرات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں داخلہ سیکرٹری، انسپکٹر جنرل سندھ اور دیگر متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ماضی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ جائے وقوعہ پر فوری کارروائی کے لیے جامع طریقۂ کار مرتب کیا جائے۔ ہوائی اڈے پر غیر معمولی رش کے باعث سکیورٹی انتظامات کو ہر لحاظ سے مؤثر بنانا ہوگا، اور پک اینڈ ڈراپ کے مقام پر صرف ایک یا دو افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

وزیرِ داخلہ ضیا لنجار نے ہدایت کی کہ پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطوں کو مضبوط کرے، صوبے کی تمام جیلوں میں تلاشی کے جدید آلات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، اور داخلی و خارجی مقامات پر خواتین کی تلاشی کے لیے خاتون عملہ تعینات کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اہم اور حساس تنصیبات کا سکیورٹی جائزہ لیا جائے، اسلحے کی نمائش کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور قومی عملی منصوبے کی تمام شقوں پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے