English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں عیدالفطر: رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

القمر

لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعرات 19 مارچ 2026ء کی شام شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، جس کے باعث پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ 2026ء کو ہونے کی توقع ہے۔

کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر رویت کے لیے درکار 19 گھنٹوں سے کم یعنی تقریباً 13 گھنٹے ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان کم از کم 40 منٹ کا فرق ضروری ہوتا ہے، جبکہ 19 مارچ کو یہ فرق کراچی میں 26 منٹ اور پشاور میں 30 منٹ ہوگا۔ اس لیے مطلع صاف ہونے کی صورت میں بھی چاند کی رویت ننگی آنکھ، دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے ممکن نہیں ہوگی۔

کونسل کے مطابق شوال 1447ھ کا آغاز رمضان المبارک کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 21 مارچ 2026ء سے ہوگا اور اسی روز ملک بھر میں عیدالفطر منائے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے