ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈھرکی،زہریلا پانی پینے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق

ڈھرکی:گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو کے گائوں الٰہی بخش چھجن میں زہریلاپانی پینے سے5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے تمام بچوں نے کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں پانی ڈال کر پی لیا تھا ۔

 ان 5 بچوں میں سے 2 بچے جمعرات کے دن جاں بحق ہوگئے اور ایک بچہ گذشتہ روز جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ 3 بچے دو روز قبل علاج کے لیے سکھر اسپتال لیجاتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔

 محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ گائوں پہنچ گئی ہیں اور دیگر بچوں کو چیک کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال کی ہیں اور ان بچوں کا تعلق ایک ہی گائوں سے ہے اور آپس میں قریبی عزیز بتلائے جاتے ہیں۔

ہلاک ہونے والے بچوں کے ورثاءکا کہنا ہے کہ ہمارے بچے اپنے گھروں کے باہر کاشت شدہ فصلوں کے پاس کھیل رہے تھے کہ پیاس لگنے پر کپاس پر اسپرے کرنے والی کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں پانی بھر کر سب بچوں نے پیا تو پیتے ہی بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں