ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک افغان صورتحال کے پیش نظر ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق محکمہ صحت کی ہدایات پر ضلع بھر میں طبی عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر متعلقہ عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔

حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ ادویات کی وافر دستیابی، طبی آلات کی تیاری اور ایمبولینس سروسز کی مکمل فعالیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کے بعد پاکستان نے ’’آپریشن غضب للحق‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں، جبکہ اب تک 133 جنگجو ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں