تہران : اسرائیلی حملے میں ایرانی شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی، جبکہ 63 زخمی ہیں۔
ایران کی وزارت تعلیم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مناب کے گرلز اسکول پر امریکی صیہونی بمباری میں شہید ہونے والی بچیوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ اسرائیل نے صبح کے وقت اسکول کو براہِ راست نشانہ بنایا۔
وزارت تعلیم کے ترجمان علی فرہادی نے بتایا کہ امریکا اور صیہونیوں نے آج مناب کے گرلز اسکول پر تین مرتبہ میزائل حملہ کیا ہے۔حملے میں اب تک 53 بچیوں کے شہید اور 63 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیں۔
