English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب نے ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

القمر

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے خلیجی اور عرب ممالک پر کیے گئے حملوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول اقدام قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملے خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور اردن کو نشانہ بنانا ان ممالک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایسے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ سعودی حکام نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں خلیجی ریاستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ساتھ ہی حملوں سے متاثرہ ممالک اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے