English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سے حج پروازوں کا شیڈول جاری، پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی

القمر

اسلام آباد:پاکستان سے حج پروازوں کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، سرکاری حج اسکیم کے تحت کل 468 پروازوں کے ذریعے 1 لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجاز مقدس بھیجا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلی پرواز 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے روانہ ہوگی، جبکہ عازمین کو آئندہ ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔ حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔ جدہ کے لیے پروازیں 4 مئی سے شروع ہوں گی اور پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 34 روز جاری رہے گا، جس میں پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ مدینہ کے لیے کل 186 پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ جدہ کے لیے 282 پروازیں مخصوص ہیں۔

پاکستان کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں روانہ ہوں گی۔ اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں ہوں گی۔ دیگر شہروں میں کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34، سیالکوٹ سے 26، فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے 5 پروازیں روانہ کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کی منصوبہ بندی اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تمام تر اقدامات عازمین کے آرام دہ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے