English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف کیس میں انتظامیہ سے 16 مارچ تک جواب طلب

القمر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف کیس میں اسلام آباد انتظامیہ سے 16 مارچ تک جواب طلب کر لیا، عدالت نے سات دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کا افسر سے معاونت بھی طلب کرلی۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ میں عدالت نے ایم ٹیک لگوانے سے فوری روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ درخواست گزار کے مطابق بغیر کسی قانون کے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگوایا جا رہا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ موٹر سائیکل ایم ٹیگ لگانا غیر قانونی قرار دیں، اسلام آباد انتظامیہ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ سات دن میں جمع کروائے،لاء افسر متعلقہ حکام سے تفصیلات حاصل کرکے عدالت کی معاونت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے