English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

القمر

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 6 مارچ  کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ذخائر 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 34 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک نے آگاہ کیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر6 مارچ کو 21 ارب 59 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5 ارب 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے