English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

القمر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے عدالت میں دلائل مکمل کرلیے۔

احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف  چودھری شوگر ملز  تفتیش بند ہو چکی ہے۔

نیب نے استدعا کی کہ  احتساب عدالت انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دے جس پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے