English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عید الفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کو پوری قوم کا خراج عقیدت

القمر

عیدالفطر جیسے  خوشیوں اور محبت کے تہواروں  کے موقع پر شہیدوں کی یادیں بھی تازہ ہوجاتی ہیں، عید الفطر کا تہوار ہمیں ان عظیم بیٹوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 ملتان کے سپوت سپاہی سرمد سعید شہید کی جدائی کا غم اپنی جگہ مگر ان کی لازوال قربانی خاندان کے لیے باعثِ فخر بن گئی، سپاہی سرمد سعید (شہید) نے گزشتہ سال پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

سپاہی سرمد سعید  شہید  کے والدین کا عید الفطر کے موقع پر کہنا ہے کہ انکا بیٹا بہت بہادر تھا جس کی شہادت پر بہت فخر ہے، بیٹے نے سینے پر گولیاں کھا کر بھی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور وطن کا دفاع کرتے ہوئے   شہید ہوا۔

سپاہی سرمد سعید شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرا ایک اور بیٹا بھی ہے ملک کی حفاظت کیلئے ضرورت پڑی تو اسے بھی پیش کرنے کیلئے تیار ہوں، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

لانس نائیک محمد اجمل شہید کے بیٹے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے  شہید والد پر ہمیشہ فخر رہے گا اور ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، پاک فوج کے آپریشن غضب للحق پر پوری قوم کو فخرہے۔ 

صوبیدار محمد سرور شہید کی بیٹی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد 10 مئی 2013 کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شہید ہوئے، میرے والد سینے پر گولیاں کھانے کے باوجود آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتے رہے، مجھے انکی شہادت پر فخر ہے۔ 

 یہ عید ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری خوشیاں ان عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہیں، شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کے لواحقین ہمارا فخر ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے